کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کولواہ اور جھاؤ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام سرمچاروں نے کولواہ میں افورسزکیمپ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ کل ہی جھاؤ میں فورسزکی تین گاڑیوں کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے ایک گاڑی کو نقصان اور کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


