چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

 
کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل مغرب کو آواران میں پیراندر آرمی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ جمعرات کے روز بسیمہ کے علاقے راغے میں فائرنگ کرکے ریاست پاکستان کی سر پرستی میں مذہبی دہشت گرد تنظیم مسلح دفاع کے کارکنوں ثناء اللہ ولد رستم اور اُس کے بیٹے پر حملہ کیا۔ حملے میں ثناء اللہ شدید زخمی اور اُس کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔ اس علاقے میں وہ خدا رحم کی سربراہی میں کام کر رہے تھے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات مشکے کے علاقے جبری میں فائرنگ کرکے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علی حیدر کی سربراہی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے بٹے خان ولد قادربخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ کئی بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ہم ایک دفعہ پھر ایسے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ نہ دیں۔ پاکستان اپنے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے بلوچوں کو آپس میں لڑانے اور بلوچ کو بلوچ سے مارنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ان حالات و پاکستان کی سازشوں کو سمجھ کر معمولی و عارضی مراعات کیلئے بلوچ دشمنی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز