دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے تمپ میں آزیان چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ 3 جنوری کی صبح بالگتر میں سہاکی کے مقام پر گوادر چائنا سڑک پر کام کرنے والی ملٹری کنسٹرکشن کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ کیمپ کے قریب بلڈوزر اور ڈمپر گاڑی کو بھی نشانہ بنا کر ڈرائیوروں سمیت چار کارندے ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز