کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے بالگتر کے علاقے سہاکی میں آسکانی کے مقام پر چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) کی مشینری اور فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں تین بلڈوزروں کو نقصان پہنچا۔ قریبی چوکی پرا سنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ کل 17 مارچ کو ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستان آرمی کی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک چوکی کو راشن پہنچا رہے تھے۔ حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔