Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے مشکے میں منجو کے مقام پر فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ منجو میں عام آبادیوں پر کارروائی کرکے گھروں کو جلانے کے بعد واپس جارہی تھیں کارروائی میں پیدل اور موٹرسائیکل سوار فورسز کے اہلکار حصہ لے رہے تھے سرمچاروں نے راستے میں 6موٹرسائیکلوں کو نشانہ بنا کر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیافورسز کے پیدل اہلکاروں نے سرمچاروں کو گھیرنے میں لینے کی کوشش کی تو 2 گھنٹے کی جھڑپ کے بعد سرمچاروں نے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرکے جھڑپ میں شکست دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے بعد میں 2 ہیلی کاپٹر حملہ کا جائزہ لینے جائے وقوعہ پر پہنچے ترجمان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ علاقے میں اسی طرح ایک اورکارروائی کرکے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز