کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج بالگتر اور پنجگور کے درمیانی علاقے پیری میں پاک چائنا اقتصادی رہداری پر کام کرنے والی ایف ڈبلیو او کی 2گاڑیوں پر حملہ کیا حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس میں3 اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوئے بلوچ قوم کی منشاء اوربلوچستان میں ریاست سمیت کسی غیر ملکی منصوبے پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے فورسز بلوچستان میں خون کی ہولی کھیل کر ترقی کے نام پر بلوچ نسل کشی اور بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی پالیسیوں میں مصروف ہیں جنہیں بلوچ سرمچار ہروقت نشانہ بنا کر بلوچ وطن و وسائل کی حفاظت کریں گے ترجمان نے کہا کہ آ ج کولواہ کے علاقے بزداد میں پمپ کور کے مقام پرفورسز کے 4 گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں کل جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں فورسز نے عام بلوچوں کے گھروں میں قیمتی سامان لوٹ کر گھروں کو نقصان پہنچایا، واپسی پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا کل ہی جھاؤ واجہ باغ میں فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا گیا حملوں میں فورسزکو بھاری نقصان پہنچاترجمان نے کہاکہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔