کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گزشتہ رات دشت درچکو میں سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔آواران کے علاقے گیشکور میں میں آرمی کی جک چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے


