سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج سرمچاروں نے مشکے میں ریاستی مخبر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ریاستی مخبر نبی داد عرف جمشید پہلے ایک مسلح تنظیم کا رکن تھا اس نے سرنڈر کرکے نیشنل پارٹی کے ڈیتھ اسکواڈ میں شامل ہو کر بلوچوں کے خلاف کام کرنا شروع کیا تھا اس نے نیشنل پارٹی کے علی حیدر کی سربراہی میں بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف فورسز کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ میں شمولیت کی تھی آج مشکے کے علاقے گجلی میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیافورسز کے ساتھ اس کے تمام معاونین سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ترجمان نے کہاکہ کولواہ کے علاقے بزداد میں فورسز کی لدھ چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا 8 فروری کو آواران میں پیراندر چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسزکوجانی نقصان پہنچایاترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز