دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ آج مشکے کے علاقے سئے پلان اور کپور میں قابض ریاستی فورسز کے ساتھ طویل جھڑپ میں فورسز کے ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ترجمان نے کہا کہ فورسز نے عام آبادیوں پر علی الصبح آپریشن شروع کر کے نوکجو و گرد و نواح میں ایک سو سے زائد گھروں کو جلانے کے ساتھ خواتین و بچوں کی تذلیل کی۔ گھروں میں موجود مرد حضرات پر تشدد اور فائرنگ سے تین افراد شہید ہوئے ۔ کپور اور سئے پلان کے مقام پر فورسز اور سرمچاروں کی دوبدو لڑائی ہوئی ، پانچ گھنٹے طویل اس جھڑپ میں فورسز کا ایک آفیسر ایک درجن سے زائد اہلکاروں سمیت ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ اس جھڑپ میں دشمن فورسز دو گاڈی اور چار موٹر سائیکل چھوڑ کر محاذ جنگ سے بھاگ نکلے۔اس جھڑپ میں بی ایل ایف کے دو سرمچار بھی زخمی ہوئے یہ بات انہوں نے منگل کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلیفون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزیر کہاکہ اس کے علاوہ آج ہی آواران کے علاقے پیراندر میں زومدان کے مقام پر فورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے حملہ کرکے ایک گاڈی کو نقصان پہنچا کر چار اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد زخمی کئے ۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز