یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی جاسوس کو مارنے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی جاسوس کو مارنے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ستائیس دسمبر کو تمپ میں ریاستی آلہ کار مسلم ولد ملک میر و کو ہلاک کیا۔ وہ ایک سال سے قابض پاکستان کے ساتھ مل کر بلوچ نسل کشی میں ریاستی اداروں کا ساتھ دیکر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا تھا، اسے سزا دی گئی۔ وہاں موجود بوہیر ولد حمزہ نے سرمچاروں کو روکنے اور مسلم کو بچانے کی کوشش کی، جس میں بوہیرولد حمزہ مارا گیا، جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے۔ بوہیر اپنی ہی غلطی کی وجہ سے مارا گیا، ہماری ہمدردیاں اس کے خاندان اور لواحقین کے ساتھ ہیں ۔گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہم ایسے افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی آلہ کاروں کو بچانے کیلئے سرمچاروں کی حکمت عملی کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں تاکہ سرمچار دوسروں کو نقصان پہنچانے سے بچ سکیں اور اپنی کارروائی بروقت مکمل کرکے محفوظ طریقے سے واپس جا سکیں ۔ مسلم ولد میرو تمپ و گردو نواح میں تمام آپریشنوں میں قابض فوج کے ساتھ تھا۔ ایسے افراد کا تعلق جس سے بھی ہو، ہمارے نشانے پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز