کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے تربت میں پاکستانی نیوی کیمپ کی زیارت کوہ چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ کل رات دشت کے علاقے درچکو میں پاکستانی آرمی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل رات ہی درچکو آرمی کیمپ پر اسنائپر حملہ کیا، جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔