دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے ہوشاب میں پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات زعمران کے علاقے تاپلو میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے ٹریکٹر گاڑ ی و دوسری مشینری کو جلا دیا۔ یہ کمپنی ایک روڈ کی تعمیر میں مصروف ہے، جسے پہلے کئی دفعہ تنبیہ کیا گیا تھا مگر وہ باز آنے کے بجائے کئی افراد کو مسلح کرکے آرمی کی سرپرستی میں اس اسکیم پر کام جاری رکھا ہواتھا۔ اور ساتھ ہی اپنا کیمپ بھی آرمی کیمپ کے قریب بنایا ہوا تھا۔ کل رات کے حملے میں تعمیراتی کمپنی سمیت آرمی کیمپ پر بھی شدید حملہ کیا گیا۔ حملے میں قابض فوج اور تعمیراتی کمپنی کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ مقامی لوگوں اور خاص کر ٹھیکیداروں کو آخری وارننگ دیتے ہیں کہ وہ نام نہاد ترقیاتی کاموں میں فوج کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔ آج صبح ایک فوجی قافلہ مزکورہ تعمیراتی کمپنی اور فوجی کیمپ میں نقصانات کا جائزہ لینے، زخمی اور ہلاک شدہ فوجیوں کو اُٹھانے کیلئے زعمران آیاہوا تھا۔ واپس جاتے ہوئے اس قافلے پر بلیدہ کے علاقے الندور میں گھات لگا حملہ کیا۔ حملے میں تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچااور ان میں سوار کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز