کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے گیشکور میں ہیکان کور کے مقام پر فائبر آپٹک پرکام کرنے والی پاکستانی فوج کی چھ موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں کے قافلے پرحملہ کیا۔ تمام چھ موٹر سائیکل شدید حملے کی زد میں آئے اور ان پر سوار تمام اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں فائبر آپٹک بچھانے کا کام فوج کے ذمہ ہے۔ جس کیلئے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ سرمچاروں نے اس سے پہلے بھی فائبر آپٹک پر حملہ کرکے کام رُکوایا تھا۔ حالیہ دنوں پاکستانی فوج نے ایک دفعہ پھر بندوق کے زور پر یہ منصوبہ دوبارہ شروع کی ہے مگر بلوچ قوم کی مرضی ومنشاء کے بغیر کسی بھی منصوبے پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج کی سرگوز چیک پوسٹ کیلئے پانی لے جانے والی دو گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ ان میں سوارایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


