Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ میں فوجی قافلوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز جمعہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے دو مقامات پر حملہ کیا۔ پہلا حملہ میناز اور الندور کے درمیان مسکین اور دوسرا حملہ زندہگر کے مقام پر کیا گیا۔ اِن حملوں میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version