سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگا م نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے کیچ کے علاقے پیدارک میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ اور داعش کے لشکرخراسان کی چوکی پر راکٹ حملہ کیا۔ اس چوکی پر بھتہ اور نہتے بلوچوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔یہ گروہ لشکر خراسان کے شاہ میر و میران عزیز کی سربراہی میں پاکستانی فوج کی کمک و مدد سے علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانے، بلوچوں کے اغوا اور فوج کے حوالے کرنے اور شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔ پاکستانی فوج اور ان کی معاون اور کارندوں پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز