جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے ہوشاپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے ہوشاپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 جولائی کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ہوشاب میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ یہ حملہ ہوشاب آرمی کیمپ کے قریب ہی کیا گیا۔ حملہ میں نصف درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور اس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تینوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس روٹ پر کئی کیمپ اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ اس روٹ پر ہونے والی تعمیراتی کام کو تحفظ فراہم کی جا ئے تاہم بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر مسلسل حملے کرکے ثابت کیا کہ اس منصوبے میں بلوچ قوم کی کوئی مرضی و منشا شامل نہیں،بلوچ قوم پاکستانی قبضہ کے خلاف سر بہ کفن ہے اور ہماری جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز