یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف و بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ...

بی ایل ایف و بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج شام سرمچاروں نے دشت میں پٹوک چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے میں چیک پوسٹ کی سیکورٹی گارڈ کے مورچہ، چیک پوسٹ اور موجود گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے -دریں اثنا ،بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہاکہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز پسنی کے علاقے شادی کور میں زیر تعمیر ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے 3 کو حراست میں لے لیا جبکہ وہاں پر موجود تمام مشینری کو نذرآتش کر دیا ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین پر ریاست کے استحصالی منصوبوں کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز نوشکی کے علاقے ریغ46 میں فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس سے فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز