سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف کے 3سرمچار شہید

بی ایل ایف کے 3سرمچار شہید

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ آج ضلع کیچ کے علاقے گومازی کے دور افتادہ علاقے انجیر خان میں بی ایل ایف کے تین سرمچاروں بلوچ خان عرف نوکاپ، بیبگر عرف لالا اور مرید عرف باہڑ کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں بی ایل ایف کے سینئر جہد کار تھے ، اْن کی خدمات اور شہادت پر خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کی شہادت کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔ کہ دشمن نے کن ذرائع سے وار کرکے پہاڑی علاقہ میں محفوظ ٹھکانے کا کھوج لگا کر ہمارے ساتھیوں کو شہید کیا ہے۔ ان محرکات تک رسائی کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات آواران کے علاقے بریت میں آواران کے ڈپٹی کمشنرکے قافلے پر سرمچاروں نے حملہ کیا ہے۔ آواران کے ڈپٹی کمشنر سرمچاروں کے نشانے پر ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز