چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے خاران حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ لیویز اہلکار ارشد ملازئی کے گھر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خاران میں اسکول کی افتتاح و آئی جی ایف سی کی آمد پر بعض لیویز اہلکار و کچھ ریاستی ملازمین عام لوگوں کو ڈرا دھمکا کر زبردستی انھیں آئی جی ایف سی کی آمد و اسکول کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لئے مجبور کرتے رہے عوامی شکایت پر ان اہلکاروں کے خلاف بلوچ لبریشن آرمی ایکشن لے گا اور لیویز اہلکاروں کو ہم پہلے بھی تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ تحریک کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں بصورت دیگر وہ ہمارے نشانے پر ہونگے ۔گزشتہ دنوں خاران میں بلوچ عوام کو زبردستی آئی جی ایف سی و اسکول کے افتتاح پروگرام میں شرکت کے لئے مجبور کرنے والے ان تمام لیویز اہلکاروں و ریاستی ملازمین کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پنجابی ریاست کے لئے بلوچ تحریک کے خلاف کام کرنے و دشمن کی معاونت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا اور ارشد ملازئی کے گھر پر دستی بم حملہ ارشد ملازئی سمیت لیویز کے تمام اہلکاروں و ریاستی فورسز کی معاونت کرنے والے ملازمین کے لئے وارننگ ہے اگر وہ باز نہ آئے تو وہ ہمارے نشانے پر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز