کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز 30 اگست کو ہمارے تنظیم کے کے سرمچاروں نے شارگ کے علاقے زردآلو میں پاکستانی فورسز کے رابطے کے لیے قائم ٹاور کو دھماکے سے اُڑا دیا اور ساتھ ہی قریبی چوکیوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کا علاقے میں مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا جبکہ چوکیوں میں موجود اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔