Homeخبریںبی ایل اے نے فورسز پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے فورسز پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلو چ لبریشن آرمی کے ترجمان جیند بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع خاران میں فورسزکی چوکی پر حملہ کیاجس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے حملے کی ذمہ ہماری تنظیم قبول کرتی ہیں یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کوبتائی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم بلوچ قوم کوتنبہ کرتے ہیں کہ وہ فورسزکی گاڑیوں اور چوکیوں سے دور رہے ہمارے سرمچار بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر شدت کے ساتھ حملے جاری رکھے گے ۔ تاکہ بے گنا ہ بلوچ عوام محفوظ رہے ۔ جو ہماری تنظیم کی سب سے بڑی اور اہم ترجیح ہے ۔

Exit mobile version