کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کاہان کے علاقے چپکیچ کے مقام پر فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا حملے میں فورسز کے 2اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ اس کے علاوہ آج کاہان کی چھاونی پر چار راکٹ فائر کئے دونوں واقعات کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہیں اور ہماری اس طرح کی کار روائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی دریں اثناء فورسز کے ترجمان نے فورسز پر ہونے والے حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔


