کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بلوچ سرمچاروں نے مچھ کے علاقے سے ریاستی اہلکار فیاض کو اغوا کیا تھا جس نے دوران حراست اقبال جرم کیا کہ اس سے دوسال پہلے وہ کوئٹہ میں پاکستان آرمی کے لئے مخبری کا کام کررہا تھا جسکے بعد اسے بولان و گردنواح میں کام کرنے کے لئے بھیجا گیا جہاں وہ ایک کوئلہ لیز میں بطور منشی کام کررہا تھا اور اس دورانیا میں وہ مچھ شہر اور بولان کے علاقوں میں بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ فوجی آپریشنز میں بھی شریک رہاہے اسکے علاوہ اس نے مچھ شہر میں اپنے نیٹ ورک کے دیگر مخبروں کی نشاندہی بھی کی جسکے بعد آج ریاستی اہلکار فیاض کو اسکے انجام کوپہنچادیا گیا۔ بی ایل اے اسکے قتل کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔