کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ماواڑ میں فورسز کی گشتی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار ہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ 21دسمبر سے فورسز مارواڑ اور گردونواح کے علاقوں میں آپریشن شروع کرچکی ہیں اورآپریشن کے دوران مختلف جگہوں پر فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں جس سے فورسز کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ابتک ہمارے سرمچار محفووظ ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں عام بچوں جن میں خواتین ،بچے اور بوڑھے شامل ہیں کی ہلاکت اورزخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور گھروں ،مال مویشیوں کی لوٹ ماراورساتھ لے جانے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم آپریشن کے ردعمل اورآزاد بلوچستان تک اس طرح کے حملے کرتے رہیں گے۔۔دریں اثناء بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ چمالنگ میں فورسز کیمپ کے قریب 2باردی سرنگیں نصب کی گئی تھی جس پر فورسزکے اہلکار وہاں سے گزرہے تھے کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے 10اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے اس واقعے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے ،