سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی ایل اے نے کنجو مری شیرانی کے قتل کی ذمہ داری...

بی ایل اے نے کنجو مری شیرانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہاہے کہ کنجومری شیرانی کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلا ک کردیا۔ کنجو مری شیرانی خفیہ اداروں کے لئے کام کررہا تھا اور لوگو ں کی جاسوسی کر رہا تھا اس لئے اس کو موت کا گھاٹ اتاردیا گیا۔  خفیہ اداروں کے لئے جاسوسی کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا اور وہ اپنا ذمہ دار خود ہونگے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ حب سے چند اور لوگ بھی ہیں جو خفیہ اداروں کے لئے کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو بھی آگاہ کیا جا رہاہے اگر یہی کام ترک نہ کیا گیا تو اپنا ذمہ دار خود ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز