Homeخبریںبی ایل اے نے کوہلو میں بجلی ٹاؤر کو دھماکے سے تباہ...

بی ایل اے نے کوہلو میں بجلی ٹاؤر کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز منگل 22 مارچ کو کوہلو کے علاقے رکھنی اور بارکھان کے درمیان واقع مقبوضہ بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی بجلی کے مین ٹرانسمیشن لائن کے ایک ٹاؤر کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا ہے ۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا اس حملے میں بجلی ٹاؤر تباہ ہوگیا ہے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز