شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے کوہلو کے علاقے باریلی میں پاکستانی فورسز پر...

بی ایل اے نے کوہلو کے علاقے باریلی میں پاکستانی فورسز پر کیے گئے بم حملے کی ویڈیو جاری کردی

کوہلو(ہمگام نیوز) 10 فروری 2023 کو کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر پاکستانی فورسز پر ہونے والے کی ویڈیو بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کردی ہے۔

ویڈیو لنک

https://t.me/Baloch_Liberation_Voice/661

واضح رہے کہ 10 فروری 2023 کو صبح 11 بجے کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں پاکستانی فوج کے میجر جواد اور کیپٹن صغیر سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار پاکستانی فوج کے دو افسران کیپٹن صغیر اور میجر جواد سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب مذکورہ ٹیم علاقے میں ناکہ بندی اور چیکنگ کی غرض سے کوہلو سے باریلی جارہی تھی۔

جبکہ مذکورہ حملے کی ویڈیو آج بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کردی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی تھی۔

درج ذیل لنک ٹیلیگرام پر بلوچ لبریشن وائس کا چینل موجود ہے

https://t.me/Baloch_Liberation_Voice/662

یہ بھی پڑھیں

فیچرز