Homeخبریںبی ایل اے نے کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن اور...

بی ایل اے نے کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ سٹیشن اور ایف سی چیک پوسٹ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز اتوار 29 مئی 2022 کو دوپہر 1 بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوہلو کے علاقے باریلی میں جاری نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے دوران باریلی پولنگ سٹیشن پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

 

ترجمان نے کہا حملے کے بعد پولنگ سٹاف سمیت سکیورٹی پر معمور ریاستی اہلکار سٹیشن چھوڑ کر بھاگ گئے جس کی وجہ سے وہاں جاری پولنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوگیا۔

 

آزاد بلوچ نے کہا اس کے تھوڑی دیر بعد 3 بجے کے قریب سرمچاروں نے باریلی ہی کے علاقے میں قائم ایک ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر کے گولے داغے جس کے نتیجے میں قابض ایف سی کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

انہوں نے کہا تنظیم کی جانب سے ان حملوں کا مقصد ریاستی انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنا اور الیکشن کی آڑ میں ریاستی حمایت یافتہ عناصر کی علاقے میں غیرمعمولی عمل دخل اور موومنٹ کو روکنا تھا۔

 

ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا فوجی سرپرستی میں جبراً کیے جانے والے ایسے ریاستی انتخابات مقبوضہ بلوچستان پر پاکستان کی ناجائر تسلط کو قانونی حیثیت فراہم کرنے کی مخض ایک کھوکھلی کاوش ہے، جسے ناکام بنانے کیلئے مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے۔

Exit mobile version