کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے آج شام گوادر کے علاقے جیونی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج شام گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی نیوی کے اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نیوی آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے اس موقع پر ہم ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کو زیر کرکے بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضے کو مستحکم بنانے کی تمام تر ظالمانہ کوششوں کے باوجود ہم دشمن کو اپنے بقاء کیلئے اپنے زندہ قوم ہونے کا احساس اسی طرح مزاحمتی عمل سے دلائیں گے یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تمام عرصے سے گوادر پر قبضے اور بلوچ عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کبھی میگا پراجیکٹس اور کبھی سی پیکCPEC کے نام پر جو پرفریب سازشیں کی جارہی ہیں انکو بلوچ قومی مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔
جئیند بلوچ نے مزید کہا کہ چند زر خریدوں کو سرینڈر کروانے سے یا بلوچوں کے گھر و گاؤں پر یلغار کرکے فوجی جارحیت و بربریت سے کامیابی کے خواب دیکھنے والے یہ بھی اچھی طرح سے سمجھ لیں کے بلوچ سرزمین بانجھ نہیں اسکے سچے سپوت زندہ ہیں جو اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ہم سی پیک CPEC جیسے بلوچ دشمن سازش سے جوڑے تمام مقامی اور غیرمقامی عناصر کو ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ جلداز جلد بلوچ دشمنی سے باز آجائیں ورنہ انکو بھی بلوچ دشمنی کی قیمت ادا کرنی پڑے گی خاص کر چائنا کو ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد بلوچستان سے نکل جائےترجمان نے آخر میں کہا کہ اس موقع پر بلوچ قوم کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے فریب میں نا آئیں قوم دوست قوتوں کا ساتھ دے کر بلوچ مزاحمتی عمل کو بڑھاوا دیں تاکہ سرزمین و قوم کے دفاع میں مزید قوت پیدا ہو اور دشمن کے عزائم ناکام ہوسکیں اسکے علاوہ بلوچ آزادی پسند مزاحمتی قوتوں میں ایک موثر محاذ کے لئے رابطے جاری ہیں جلد تمام آزادی پسند مزاحمتی ساتھی متفقہ طور پر وطن کے دفاع اور دشمن کو موثر جواب دینے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کی کوششیں تیز کریں گے۔