بی ایم سی طلباء و ملازمین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تحریک بحالی بی ایم سی کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری۔
تفصیلات کے مطابق بی ایم سی طلباء و ملازمین آج تیسرے روز بھی تادم مرگ بھوک ہڑتال میں وزیر اعلی ہاوس کے سامنے بیٹھے ہوے ہیں، جن میں بھوک ہڑتال میں بیٹھے اکثر کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے مگر حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی پیش رفت دکھائی نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے تحریک بحالی بی ایم سی کی طرف سے آج سے تین دن قبل تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ روز ہڑتال میں بیٹھے طلباء کی حالت کافی ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔