جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبی این ایف کی کال پر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال...

بی این ایف کی کال پر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہڑتال رہی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے مشکے، قلات، مستونگ، منگچر و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تسلسل سے جاری آپریشنوں، گھروں کی لوٹ مار، خواتےن و بچوں پر تشدد اوردرجنوں نہتے بلوچ شہریوں کی شہادت کے خلاف دی جانے والی ہڑتال کی کال پر آج بلوچستان بھر میں شٹر داﺅن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ آج صبح سے ہی تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں مارکیٹیں و دکانیں بند اور سڑکیں ویران رہیں،تمام بینک و سرکاری ادارے بند رہے۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ ، مستونگ، قلات، سوراب، وڈھ، بیلہ، اوتھل، حب ، بسیمہ، ناگ، خاران ، واشک، مشکے، آواران ، جھاو¿، گیشکور، ہوشاپ، بالگتر،پنجگور، سامی، شاپک، شہرک، گوادر، پسنی، اوڑماڑہ، جیونی سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔بی این ایف کے ترجمان نے کہاکہ بلوچستان بھر میں بلوچ عوام کا یکساں طور پر بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پر ہڑتال کو کامیاب کرنا اتحاد کا مظاہرہ ہیںکیوں کہ فورسز اپنی طاقت کے وحشیانہ استعمال اور بڑی تعداد میں نہتے بلوچ فرزندان کو شہید و اغواءکرنے کے باوجود بلوچ عوام کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو دور کرنے میں ناکام ہوئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز فورسز کی کاروائیاں و بڑی تعداد میں نہتے لوگوں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہیں کہ فورسز سرمایہ کار کمپنیوں سے بلوچ کی منشاءکے خلاف ہونے والی معاہدات کو تکمیل تک پہنچانے اوراسے طول دینے کے لئے بلوچ عوام کی نسل کشی کررہے ہیں۔ نسل کشی کی ان کاروائیوں میں فورسز کو مقامی سرداروں و گماشتوں سمےت بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی معاونت حاصل ہے۔ بی این ایف کے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ نسل کشی میں تمام وہ سردار و پارٹیاں بھی شامل ہیں جو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر نسل کشی کے کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں،لیکن تاریخ ایسے قوم دشمن کرداروں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز