چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبی این ایف کی کال پہ ہڑتال

بی این ایف کی کال پہ ہڑتال

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل فرنٹ (بی این ایف ) کی کال پر بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی ۔ مشکے میں 7 بلوچ فرزندوں کی اغوا،چار فرزندوں کی شہادت،کیچ میں فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ فرزندوں کی شہادت کے خلاف بی این ایف نے 22 اور23 اپریل کو بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال کی کال گزشتہ روز دی تھی ،پہلے روز بلوچستان بھر میں ،گوادر،پسنی،جیونی، کیچ،دشت،مند،بلیدہ،پنجگور،خضدار،آواران،مشکے،جھاؤ،قلات،نوشکی،خاران و دیگر بلوچستان کے چھوٹے بڑوں شہروں میں ہٹرتال رہی ،سٹرکوں پر ٹریفک اور تمام سرکاری و نجی ادارے مکمل بندر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے گورجک میں فورسز نے شادی والے گھر سے7 بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ انہیں مشکے کیمپ لے گئے اور پھر شام کو ان میں سے چار بلوچ نوجوانوں،شاہ نواز بلوچ جو بی ایس او آزاد کا کارکن تھا،اور اعجاز بلوچ،آفتاب بلوچ،باسط بلوچ بی این ایم کے کارکن تھے جنکو شہید کر کے لاشیں فورسز نے مقامی انتظامیہ کے حوالے کیے،اسی طرح کیچ سے بی آر پی کے لاپتہ کارکن شعیب بلوچ کی مسخ لاش پھنکی گئی اور دشت کے کئی علاقوں میں آپریشن کے دوران کئی فرزندوں کو اغوا کیا گیا اور دشت میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرمچار نواز بلوچ بھی گزشتہ روز شہید ہوا۔بی این ایف کے ترجمان کے مطابق عام آبادیوں کو نشانہ بنا کر مقابلوں کا ڈرامہ موجود حکومت کی نئی بلوچ کش پالسیوں کا حصہ ہے۔فورسز کی جارحیت کے خلاف بی این ایف نے دو روزہ ہڑتال کی کال دی تھی جسکے پہلے روز بلوچستان بھر میں مکمل ہڑتال رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز