Homeخبریںبی این ایم ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس ، تقسیم کار...

بی این ایم ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس ، تقسیم کار اور دیگر اہم امور نمٹا دیے گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہیومین رائٹس سیکریٹری ڈاکٹرناظرنور کے زیر صدرات بلوچ نیشنل موومنٹ کے ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں ادارے کی فعالیت اور انسانی حقوق کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

ایچ آر ڈیپارٹمنٹ بی این ایم کے جاری کردی بیان کے مطابق ادارے کو بلوچستان بھر میں فعال کرنے کے لیے ٹیم ورک تشکیل دی گئی ہے جو جلد کام شروع کرئے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این ایم کا انسانی حقوق کے حوالے سے حال ہی میں تشکیل دیا گیا ادارہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس بنائے گا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مستند معلومات کو عام کرنے کے لیے جدیدطرز پر ایک ویب سائٹ بھی پبلش کی جائی گی جس میں جبری گمشدگیوں سمیت بلوچستان میں انسانی حقوق کی تمام صورتحال کا رکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ادارہ جبری گمشدگیوں کی ابتدائی رپورٹ کی بروقت اشاعت، ڈیٹا انفارمیشن اور ڈاکومنٹری بنانے پر  بھی توجہ مرکوز رکھے گا۔

Exit mobile version