یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبی این ایم رہنما کے گھر پر ریاستی فورسز کا حملہ

بی این ایم رہنما کے گھر پر ریاستی فورسز کا حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی این ایم کے مرکزی رہنما کے گھر پر ریاستی فورسز کا حملہ ،خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر بزرگ و ضعیف والد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز آواران کولواہ کے علاقے مالار میں18گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس پاکستان آرمی نے بی این ایم کے مرکزی رہنما اسلم چیف کے گھر پردھاوا بول کر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ان کے بزرگ و ضعیف والد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے ہمراہ دو نقاب پوش خواتین بھی تھے جن میں ایک نے عینک پہن رکھی تھی ۔انہوں نے گھر میں موجود اسلم چیف کے دورشتہ دار خواتین کو گرفتار کیا اور کہا کہ بتاؤ اسلم چیف کی بیوی اور اس کے بھائی کی بیوی کہاں ہیں اگر انہیں ہمارے حوالے کیا جائے گا تو تمہیں چھوڑ دیا جائے جس پر اسلم چیف کے ضعیف والد نے انہیں کہا کہ عورتوں کا کیوں پوچھ رہے ہو تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں ڈالا اور کہا کہ تم لوگ بلوچستان کی آزادی کی بات کرتے ہو اب تمہاری عورتوں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔آرمی کے اہلکاروں نے گھر میں موجوداسلم کے دونوں رشتہ دار خواتین کو دو بچوں سمیت اسلم کے ضعیف والد کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گاڑی میں ڈالا اور تھوڑی دور جاکر اخواتین و بچوں کو چلتی گاڑی سے نیچے پھینک دیا جو چاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ آرمی کے اہلکارگھر کے سارے سامان لوٹ کر لے گئے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز