چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبی این ایم نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کی مذمت

بی این ایم نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کی مذمت

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے قابض ریاست کی ڈیرہ بگٹی و گرد نواح میں آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت اور وزیر داخلہ اپنی ریاستی وفا اور کرسی ،مال و زر کی لالچ میں جس طرح بلوچ فرزندوں کی اجتماعی نسل کشی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں وہ تاریخ اور قوم کے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ گزشتہ روز فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن میں 6 بلوچ فرزندوں کو شہید کر نے کے ساتھ عوام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔درجنوں گھروں کو جلانے کے ساتھ کئی فرزندوں کو اغوا کیا گیا اور آپریشن تاحال جاری ہے۔آج بھی اطلاعات یہ ہیں کہ ڈیرہ بگٹی کے کئی علاقوں میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے فورسز نے عوام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ان آپریشنوں میں خواتین و بچے بھی ریاستی بربریت سے نہ بچ سکے۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر داخلہ اور ریاستی فوج کے ترجمان کی جانب سے عام لوگوں کو نشانہ بنانے ،گھروں میں لوٹ مارو فرزندوں کو اغوا کرنے کے بعد من گھڑت بیانات دراصل اپنی جرائم کو چھپانے کی ناکام کوششیں ہیں ،آج مقبوضہ بلوچستان کا ہر قصبہ ،دیہات ریاستی فوج کی بربریت کا شکار ہے جسکے ذمہ دار پارلیمانی ریاستی ایجنٹ بھی ہیں جو بلوچ قومی جہد میں جنگی جرائم کے برابر کے شریک ہیں ۔ ریاست و اسکے باجگزاروں کی جانب سے ایسے اقدامات کوئی نہیں بات نہیں ہیں ، سترہ مارچ 2005 میں ڈیرہ بگٹی پر حملہ ہو یا نواب اکبر خان کی شہادت، ریاستی مظالم روز اول سے جاری ہیں ۔ بی این ایم سترہ مارچ کی شہداء کے ساتھ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں شہید ہونے والے معصوم بلوچ فرزندوں کو سر خ سلام پیش کرتے ہوئے، اقوام متحدہ و انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی اس غیر انسانی سلوک و بلوچ نسل کشی کا نوٹس لیکر بلوچ عوام کو پاکستان کی بربریت سے بچنے کیلئے آزاد بلوچ ریاست کی بحالی میں ہمارا ساتھ دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز