چهارشنبه, دسمبر 4, 2024
Homeخبریںبی این ایم کے عہدیدار اب بھی پاکستان کے فوجی ٹارچر سیلز...

بی این ایم کے عہدیدار اب بھی پاکستان کے فوجی ٹارچر سیلز میں بند ہیں۔انٹرنشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کے لئے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے سائیٹ پر بی این ایم کے سی سی ممبر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے قابض حکومت پاکستان اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اگر بی این ایم کی سی سی ممبر غفور بلوچ اگر معاشرے یا ریاست کے خلاف کام کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو حکومت پاکستان انھیں اپنے ہی عدالت میں پیش کرے –

واضح رہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کے رکن غفور بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 26 دسمبر 2009 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے فیض آباد سے جبری گمشدگی کا شکار بناکر خفیہ فوجی ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا گیا تھا اب غفور بلوچ کی جبری گمشدگی کو 12 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہیں لیکن ابھی تک وہ قابض پاکستان کی فوجی ٹارچر سیلوں کے عقوبت خانوں میں بند ہیں اور ان کے خاندان کو ان کی خیریت بارے کچھ پتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز