پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبی این ایم کے کامیاب کونسل سیشن پر نو منتخب قیادت کو...

بی این ایم کے کامیاب کونسل سیشن پر نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، بی ایس او آزاد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچ نیشنل موومنٹ کی دسواں کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایم کی کامیاب کونسل سیشن بلوچ قومی تحریک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ بلوچ قومی تحریک آزادی میں ایک منظم پارٹی کی صورت انقلابی کردار ادا کرتا آرہا ہے، بی این ایم کے اس سیاسی کارواں میں پختہ نظریاتی سیاسی رہنما و کارکنان نے اپنے جہد مسلسل اور عظیم قربانیوں کے باعث بلوچ قومی تحریک آزادی کے تسلسل کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ قومی تحریک کی ترقی میں اپنا نظریاتی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ کو اپنے طویل جدوجہد میں شدید ریاستی جبر اور مظالم کا بھی سامنا رہا ہے جو ہنوز شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اس کارواں میں شہید غلام محمد، شہید ڈاکٹر منان، شہید ماسٹر علی جان سمیت درجنوں انقلابی رہنماؤں نے اپنے سروں کا نذارانہ پیش کیا لیکن اپنے انقلابی اصول اور نظریہ سے دستبردار نہیں ہوئے۔ انہی قربانی، فلسفہ جہد مسلسل اور انقلابی تعلیمات کے سبب یہ کارواں منظم و مہکم انداز میں جاری ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بی این ایم کے نو منتخب چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ، سیکریٹری جنرل ماسٹر دلمراد بلوچ اور مرکزی قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں نو منتخب قیادت بلوچ قومی تحریک آزادی میں زیادہ منظم اور انقلابی اصولوں کے تحت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز