Homeخبریںبی بی پریاتون نے اپنے نواسے حفیظ بشیر کے رہائی کی اپیل

بی بی پریاتون نے اپنے نواسے حفیظ بشیر کے رہائی کی اپیل

تربت( ہمگام نہوز)گوکدان کی رہائشی بی بی پریاتون نے اپنے نواسے حفیظ بشیر کے رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نواسہ بے قصور ہے اسے سوتے ہوئے گھر سے گرفتار کرکے لیجاگیا حتی وہ قمیص بھی پہنا ہوانہیں تھا اور نہ ان کے پاؤں میں جوتے تھے۔ تربت پریس کلب میں فریاد ی بن کر 60سالہ بوڈھی پریاتون نے سیکیورٹی فورس سے رحم اور عسکری حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نواسے کو معلوم نہیں کس وجہ سے گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس دن گوکدان میں آپریشن ہوئی تھی اس دن ان کا نواسہ گھر میں سو رہا تھا ہمیں کسی آپریشن اور چھاپے کے بارے میں کچھ معلوم تک نہ تھا ہم غریب اور بے سہارا لوگ اس لیئے رحم کی بھیک مانگ کر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں مذید تکلیف اور رنج میں مبتلا نہ کیا جائے اور میرے نواسے کو رہا کیا جائے۔

Exit mobile version