چهارشنبه, اپریل 2, 2025
Homeخبریںبی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف دوسرے شہروں کی طرح وندر...

بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف دوسرے شہروں کی طرح وندر میں بھی ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا ۔

لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان بلوچ یکجہتی کمیٹی (لسبیلہ ریجن) کی جانب سے وندر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں ہمارے دھرنوں احتجاجوں پر ہونے والے کریک ڈاؤن کی خلاف اور ہمارے گرفتار شدہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے، اس کے ساتھ بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم جبر کی خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

ریاست کی جانب سے پر امن مظاہرین پر تشدد کرنا اور ان کو ان کے پر امن جدوجہد سے لاٹھی کے زور پر دور رکھنا انسانی و آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہماری جدوجہد روزِ اول سے پر امن تھی ہے اور رہے گی، ہم پر امن جدوجہد پر یقین کرنے والے لوگ ہیں۔

ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے رہنماؤں کی با حفاظت رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ آپ کی شرکت اس تحریک کے لئے انتہائی مفید و ایندھن کے مانند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز