کراچی ( ہمگام نیوز ) بلوچ پیجتی کمیٹی کے ساتھیوں نے آج ہی کے علاقے لڑی وکنڈیوا کے مختلف حصوں میں راشن و کپڑوں کے ساتھ
گھر کے استعمال کے برتن تقسیم کیے ۔
اس راشن تقسیم میں ہمارے ساتھیوں کے ساتھ وہاں کے مقامی لوگوں بھر پور طریقے سے ساتھ دیا اس وقت ہی میں ہماری ٹیم کے ساتھ جن مقامی لوگوں نے ٹیم کے ساتھ تعاون کیا ان میں، صاحبان ویلفیئر ٹرسٹ سمیت، بی سول
ہاسپیٹل کے ڈاکٹر بیبگر، اور حاجی خان ہماری ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
راشن تقسیم کے دوران کافی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن ہمارے ساتھیوں نے کوشش کی کہ راشن کو خراب ہونے نہ دیا جائے اور اس کو تقسیم بھی کیا جائے ۔
یاد رہے کہ اس وقت ہی کے علاقوں سمیت بلوچستان اور سندھ میں بہت تیز بارش ہو رہی ہے اور یہ بارش زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی
ہے ۔ بلوچ یکجہتی کیمٹی (کراچی ) حکومت سندھ اور بلوچستان سے اپیل کرتی ہے کہ خدارا عوام پر رحم کریں اور ان کے لئے ریسکیو ٹیم سمیت فرسٹ ایڈ کا بندوبست کریں ۔ ہمار دوست جو اس وقت بلوچستان میں موجود میں وہ گواہ ہیں کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں دکھ رہی اور عوام بے یار و مدد گار پڑی ہوئی ہے ۔
آئیے مل کر انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں ہم مل کر انسانیت کو زندہ و جاوید بنا سکتے ہیں۔