سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںتحریک طالبان پاکستان نے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض سے1کروڑ ڈالربھتہ...

تحریک طالبان پاکستان نے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض سے1کروڑ ڈالربھتہ کا مطالبہ کردیا

راولپنڈی (ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ایک دھڑے نے پاکستانی فوج کے زیر تحت چلنے والے نجی کاروباری کنسٹرکشن کمپنی بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا ہے ۔ راولپنڈی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NCTA) نے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو دی جانے والے دھمکیوں پر حکومت پنجاب اور سندھ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو تحریک طالبان پاکستان کے امورِ مالیات کے سربراہ کی جانب سے ای میل کی گئی تھی جس میں ان سے بھتہ مانگا گیا تھا، جس کے بارے میں نیکٹا نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

مذکورہ ای میل میں اس بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی درج تھا جس میں رقم جمع کروانی تھی، ذرائع کے مطابق ای میل میں ملک ریاض کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز