تربت فورسز پر حملے میں تین اہلکار ہلاک کئے. بی ایل ایف
تربت( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 28 مارچ کو تربت کے علاقے ہوشاپ سوراپ میں گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنایا حملے میں فورسز کے ایک گاڑی پر سوار تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے اور ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوا.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی.