Homeخبریںتربت، اسکول کے طالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

تربت، اسکول کے طالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

تربت ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پک اینڈ ڈراپ کی سہولت واپس لینے اور انتظامیہ کی مسلسل وعدہ خلافیوں کے خلاف گرلز ماڈل اسکول تربت کے طالبات ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکل پڑے ـ
طالبات نے اسکول بیگز سڑک پر رکھ ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے کمنشری روڈ بلاک کردیا ہے۔
طالبات ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیے بھیٹی ہیں۔
طالبات کے مطابق گرلز ماڈل اسکول تربت میں فیول کے مسلے پر مسلسل ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی جارہی ہے۔
ان کے مطابق پرنسپل اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ پیر تک بس سروس شروع کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر ان کا وعدہ پورا نہیں ہوا اور ہمیں آج پھر پیدل آنا پڑا۔
طالبات کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے آتے ہیں اس لیے پیدل آنا مشکل ہے۔
طالبات کے احتجاج میں شامل بی ایس او پجار کے ایک ضلعی رہنما کے مطابق انتظامیہ کی. مسلسل وعدہ خلافی سے گرلز ماڈل اسکول میں تعلیمی ماحول پر اثر پڑ رہا ہے۔
بی ایس او پجار کے رہنما کے مطابق اس سے افسوس ناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ اس وقت ضلع کیچ کی وفاق صوبہ اور سنیٹ میں نمائندگی کسی دوسری علاقے کی نسبت سب سے زیادہ کل ملا کے آٹھ صوبائی، وفاقی وزیر اور دو سنیٹر ہماری نمائندگی کے دعویدار ہیں لیکن گرلز اسکول کے بسوں کو فیول میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب بلوچستان پر ڈاکٹر مالک اور نیشنل پارٹی کی حکومت تھی تب ایجوکیشن سسٹم کو مثالی بنایا گیا، ہر کالج اور ماڈل اسکول کو اضافی بسیں اور اضافی بجٹ دیا گیا لیکن. موجودہ نمائندے تعلیم سے بیگانہ ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version