تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں رات گئے ملک آباد اور کوشک کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کا آغاز کیا۔
ذرائع کے مطابق جارحیت کے دوران مقامی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حمل ولد امام بخش، شاہ سلیم ولد الطاف سکنہ ملک آباد کوشک، عبدالمجید ولد محمود (اپنے ایک بیٹے سمیت)، اور ظہور مراد حاصل (اپنے دو بیٹوں سمیت) کے طور پر ہوئی ہے۔
تاحال دیگر جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔