Homeخبریںتربت، کالج بس کی بندش کے خلاف طالبات کا احتجاجی دھرنا، روڈ...

تربت، کالج بس کی بندش کے خلاف طالبات کا احتجاجی دھرنا، روڈ بلاک کر دیا

تربت ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کالج بس کی بندش کے خلاف ہوشاپ، شھرک اور کیساک سے تعلق رکھنے والی گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات کا ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا ،روڈ بلاک کردیا۔
ہوشاپ اور شھرک سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کی طالبات نے پیر کو شھرک میں ایم ایٹ شاہراہ پر روڈ بلاک کردی اور دھرنا دیا۔
طالبات کے مطابق ان سے بس کی سہولت واپس لی گئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں شھرک، سامی، کیساک اور ہوشاپ سے تعلق رکھنے والی طالبات کلاسز لینے سے محروم ہیں اور ان کی تعلیمی سیشن ضائع ہورہی ہے۔
آخری اطلاع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر تحصیلدار تربت وہاں پہنچ گئے ہیں اور نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے علاقائی کونسلر اور دیگر عمائدین سے ان کے مزاکرات جاری ہیں ـ

Exit mobile version