چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںتربت، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،حادثے میں نوخوان زخمی، لاپتہ دو...

تربت، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،حادثے میں نوخوان زخمی، لاپتہ دو افراد بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز) بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق سنگانی سر کے رہائشی ہشام ولد سلیم سکنہ سنگانی سر غلام نبی پمپ کے قریب بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لاش ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جہاں انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

تربت کے دیگر ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی۔ پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سخی داد ولد عبدالخیر ساکن گوگدان گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق ان کی ایک ٹانگ اور ہاتھ میں سخت چوٹین آئی ہیں۔

دریں اثناء 15 جون کو تربت کے علاقے تعلیمی چوک سے جبری لاپتہ دو نوجوان عبداللہ ولد عبدالرحمٰن اور شے مرید ولد مختیار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ انکے ساتھ لاپتہ ہونے والا نوجوان فتح ولد میار تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز