تربت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تربت کے نواحی علاقے گوگدان میں گیسٹرو وبا پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر ہوچکے ہیں حکومت سے ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں گیسٹرو کی وبا سے درجنوں پیر و جوان ، عورت اور بچے سخت متاثر ہوئے ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر اس سے اب بھی لوگ متاثر ہورہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے لوگوں کو اس وبا سے تحفظ دلانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی سے علاقے میں فوری میڈیکل کیمپ یا لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔