تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے بلوچی زبان کا ادیب قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی اہلکاروں کے ہاتھوں غیرقانونی جبری حراست کے بعد اغوا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچی زبان کے نامور شاعر اور قلمکار واجہ نظر دوست کو ان کے گھر سے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نظر دوست کئی سالوں سے مسقط آرمی میں حاضر سروس سپاہی کی حیثیت سے باقاعدہ ڈیوٹی سرنجام دے رہے تھے اور چند ہفتے قبل دو ماہ کی چھٹیاں گزارنے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اپنے گھر آئے تھے کہ انہیں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر فوجی کیمپ کے ازیت خانوں میں منتقل کردیا۔


