اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان میں متعین ایران کے سفیر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا جس میں ان سے بروز جمعہ تربت/تگران میں ایف سی قافلے حملے میں سرکاری سطح پر احتجاج کیا گیا،یاد رہے پاکستانی ایف سی قافلہ گشت پر تھا جنھیں پہلے سے گھات لگائے بلوچ مسلح حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 14اہلکار شدید زخمی اور 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔ جس کے ردعمل میں پاکستانی حکومت نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ ایران کی سرزمین سے پاکستان میں حملے روکے جائیں اور حملے میں ملوث حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔