Homeخبریںتربت:شہر میں ایف سی اہلکارکے ہلاکت بعد فوج کی جارحیت و گرفتاریاں

تربت:شہر میں ایف سی اہلکارکے ہلاکت بعد فوج کی جارحیت و گرفتاریاں

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر جارحیت کرکے کئی بلوچ فرزندوں کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تربت شہر کو قابض پنجابی فورسز نے محاصرے میں لیکر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے، گھروں پر چھاپے مارنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے تاہم گرفتار ہونے والے افراد کی نام ولدیت معلوم ہوسکی ہے۔

Exit mobile version